پیر، 29 ستمبر، 2014

کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور غریب ترین لوگوں کے حالات زندگی






مصباح بالاگام والا اور حارث گزدر




                                            ایک عورت روٹی پکاتے ہوئے۔( ریسرچ سائٹ کراچی

    فوٹو:  نائلہ محمود      Collective for Social Science Research/

آج سے چند سال پہلے 2008-2009))  اچانک عالمی معشیت زبردست بحران کے دہانے پر آ کھڑی ہوئی۔ اس بین الاقوامی معاشی بحران کا ایک پہلو یہ بھی تھا کہ تیل اور دوسرے خام مال کے ساتھ ساتھ اناج اور دوسری کھانے پینے کی چیزوں کے دام یکا یک پروان چڑھتے گئے۔ اور ملکوں کی طرح پا کستان میں بھی ان عالمی معاشی قوتوں کا اثر نظر آیا اور قومی معشیت بھی بحران کا شکار ہوئی۔ ان حالات میں ایک بڑا سوال یہ اٹھا کہ کھانے پینے کی اشیابالخصوص اناج کی مہنگائی کا غریبوں اور غربت پر کیا اثر پڑے گا۔ چونکہ یہ بھی واضح تھا کہ دنیا اب ایک ایسے دور سے گزر رہی ہے جس میں عالمی منڈی میں بنیادی استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ رہے گا، مختلف لوگوں نے ان موضوعا ت پر تحقیق پر توجہ دینا شروع کی۔

بدھ، 10 ستمبر، 2014

2014کا سیلاب۔ 2010 سے ہم نےکیا سیکھا؟





حارث گزدر



فوٹو: /Evan Schneider اقوام متحدہ۔ پنجاب میں سیلاب،پاکستان 2010


6 ستمبرکےدن محکمہ موسمیات پاکستان کے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن (FFD) نے بتایا کہ چناب اورجہلم دونوں دریاؤں میں طغیانی ہے۔ 8 تاریخ کوفلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نےبتایاکہ تریموں پرجہاں ان دریاؤں کاسنگم واقع ہےاب ایک دوسراسیلابی ریلامتوقع ہے۔ اس وقت تک سینکڑوں گاؤں پہلےہی ڈوب چکے تھے۔ آج کے دن پنجندخطرےکی زدمیں ہےاورمظفرگڑھ ضلع کی دو تحصیلوں، علی پور اور جتوئی میں شدید سیلاب کا ڈرہے۔ نیچےگڈو،سکھر اورکوٹری بیراجوں کےنشیبی علاقےمنتظرہیں۔ سیلاب بڑا ہے اورشاید اوربڑھے۔