بعض
دفعہ سروے کے دوران کچھ ایسے حقائق بھی سامنے آجاتے ہیں جو تحقیق کا اصل حصہ تو
نہیں ہوتے لیکن بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ کچھ ایسی ہی صورتحال Collective for Social
Science Research کی بچوں پر کی جانے والی حالیہ تحقیق
کے دوران سامنے آئی۔ 19-10سال کے 2000) سے زائد( بچوں
کی طرز زندگی پر جمع کی جانے والی یہ معلومات UNICEF اور حکومت سندھ کے تعاون سے کراچی کے
120 متوسط اورغریب طبقوں پر مشتمل علاقوں سے حاصل کی گئ۔ اس سروے کے دوران پیش
آنے والے مسائل نے شہر کے طرز زندگی کو باریک بینی سے سمجھنے کا ایک نادر موقع
فراہم کیا جن کا سمجھنا عام حالات میں ممکن نہیں۔
کراچی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
کراچی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
جمعہ، 13 فروری، 2015
پیر، 29 ستمبر، 2014
کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور غریب ترین لوگوں کے حالات زندگی
مصباح بالاگام والا اور حارث گزدر
![]() |
|
ایک
عورت روٹی پکاتے ہوئے۔( ریسرچ سائٹ کراچی(
فوٹو: نائلہ محمود
Collective for Social Science Research/
|
آج سے چند سال پہلے 2008-2009)) اچانک عالمی معشیت
زبردست بحران کے دہانے پر آ کھڑی ہوئی۔ اس بین الاقوامی معاشی بحران کا ایک پہلو
یہ بھی تھا کہ تیل اور دوسرے خام مال کے ساتھ ساتھ اناج اور دوسری کھانے پینے کی
چیزوں کے دام یکا یک پروان چڑھتے گئے۔ اور ملکوں کی طرح پا کستان میں بھی ان عالمی
معاشی قوتوں کا اثر نظر آیا اور قومی معشیت بھی بحران کا شکار ہوئی۔ ان حالات میں
ایک بڑا سوال یہ اٹھا کہ کھانے پینے کی اشیابالخصوص اناج کی مہنگائی کا غریبوں اور
غربت پر کیا اثر پڑے گا۔ چونکہ یہ بھی واضح تھا کہ دنیا اب ایک ایسے دور سے گزر
رہی ہے جس میں عالمی منڈی میں بنیادی استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اتار
چڑھاؤ رہے گا، مختلف لوگوں نے ان موضوعا ت پر تحقیق پر توجہ دینا شروع کی۔
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)

