حارث گزدر
فوٹو: /Evan
Schneider اقوام متحدہ۔ پنجاب میں
سیلاب،پاکستان 2010
|
6 ستمبرکےدن
محکمہ موسمیات پاکستان کے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن (FFD) نے بتایا کہ چناب اورجہلم دونوں دریاؤں میں طغیانی ہے۔ 8 تاریخ کوفلڈ
فورکاسٹنگ ڈویژن نےبتایاکہ تریموں پرجہاں ان دریاؤں کاسنگم واقع ہےاب ایک
دوسراسیلابی ریلامتوقع ہے۔ اس وقت تک سینکڑوں گاؤں پہلےہی ڈوب چکے تھے۔ آج کے دن
پنجندخطرےکی زدمیں ہےاورمظفرگڑھ ضلع کی دو تحصیلوں، علی پور اور جتوئی میں شدید
سیلاب کا ڈرہے۔ نیچےگڈو،سکھر اورکوٹری بیراجوں کےنشیبی علاقےمنتظرہیں۔ سیلاب بڑا ہے
اورشاید اوربڑھے۔
