مصباح بالاگام والا
مصباح بالاگام والا
فوٹو: by Nasha Ila |
پچھلے دنوں اپنے ساتھیوں کے ساتھ LANSA کے ایک تحقیقی مطالعہ "عورتوں کے کھیتوں میں کام کے صحت اور بچوں کی نشونما پر
اثرات" کے لیےابتدائی
تحقیق کے دوران صوبہ سندھ کے دو علاقوں، شہداد پور اور بدین، کے گوٹھوں میں کچھ
وقت گزارنے کا موقع ملا۔ ہماری اس تحقیق کا مقصد عورتوں کے کھیتوں میں کام اوربچوں کی دیکھ بھال کے درمیان توازن کے
نیوٹریشن (nutrition)، یعنی صحت اور نشونما پر اثرات کی جانچ کرنا ہے۔
ابتدائی تحقیق کے دوران ہم نے غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والی عورتوں سے انٹرویو
کیے، جن میں کم زمین کی ملکیت رکھنے والے ، بٹائی پرکام کرنے والے اور کھیت
مزدوروں کے گھرانے شامل تھے۔ ہمارے سوالات
دوران حمل احتیاط، شیرخوار اور چھوٹے بچوں کے کھلانے پلانے،صحت کی سہولیات کا حصول
اور عورتوں میں بچوں کی پیدائش کے رجحان سے متعلق تھے ۔ صحت کے حوالے سے رائج طور
طریقے اور سماجی رشتے اور رابطے خاص توجہ کا مرکز بنے۔